اصولی موقف پر قائم ہوں ، کسی سے ذاتی اختلاف نہ ہے پارٹی میں دھڑے بندی : شاہ محمود قریشی

اصولی موقف پر قائم ہوں ، کسی سے ذاتی اختلاف نہ ہے پارٹی میں دھڑے بندی : شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا اپنی جماعت میں کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، میں نے ایک معاملے پر اصولی موقف اپنا رکھا ہے، سابق وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، اگر وفاقی کابینہ میں واپس آتے ہیں تو کارآمد ثابت ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا ن لیگ میں اہل لوگ نہیں؟ جس شخص کیخلاف فیصلہ آیا، اس کو عہدہ دیا جا رہا ہے، ن لیگ کا عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کا تاثر اچھا نہیں ہے۔ مریم نواز کے معاملے کو پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن اور عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں، مگر یہ انڈیا میں نئی آنے والی حکومت پر ہی منحصر ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے اندر ایسی کوئی دھڑے بندی نہیں جو میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

علاقائی -