شہدادپورمیںظالم وڈیرے نے نوجوان کا سر قلم کردیا،ورثا کااحتجاج

شہدادپورمیںظالم وڈیرے نے نوجوان کا سر قلم کردیا،ورثا کااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگھڑ(این این آئی)سانگھڑکے علاقے شہدادپور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے،جہاں بااثر وڈیرے نے نوجوان کا سر قلم کرنے کے بعد اسے بے گور و کفن دفنا دیا ہے۔واقعہ شہدادپور تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے،جہاں حسن مہر شخص کو وہاں کے بااثر وڈیرے نے نامعلوم وجوہات کی بناپر اس کا سر قلم کرنے کے بعد اس کی لاش کو بے گور و کفن دفنادیا ہے۔واقعے پر مقتول حسن مہر کے ورثا اور سول سوسائٹی نے سانگھڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ۔دھرنے کے شرکاءنے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بااثر وڈیرے کو بچانے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب پولیس نے موقف اختیارکیاکہ واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
سر قلم

مزید :

علاقائی -