رمضان بازاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،اسماعیل کھاڑک

رمضان بازاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،اسماعیل کھاڑک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے آج سستارمضان بازار شادمان کا دورہ کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاو¿ن عمران احمد ملک،ڈی ایس پی اچھرہ ارشد حیات کانجو و دیگر پولیس افسران بھی ا±ن کے ہمراہ تھے۔ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے رمضان بازار میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااوررمضان بازار کی سکیورٹی پرمامور افسران اوراہلکاروں کو ڈیوٹی بارے ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آنے والے تمام افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہونے دیا جائے۔پولیس ملازمین بازار میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔شہریوں سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھرمیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے تمام رمضان بازاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
رمضان بازاروں کے اطراف میں ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں کی پٹرولنگ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے با خبر رہیں اور کسی بھی قسم کے مشکوک شخص یا گاڑی کی صورت میں فوری ایمرجنسی15 پر اطلاع دیں۔

مزید :

علاقائی -