تھانے محکمہ پولیس کی انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ،اشفاق خان

تھانے محکمہ پولیس کی انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ،اشفاق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تعیناتی کے بعد پولیس سٹیشنز کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔انہوں نے گذشتہ رات اچانک تھانہ سرور روڈ کا دورہ کیا۔اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فورا بعد اسی رات تھانہ فیصل ٹاو¿ن اور مسلم ٹاو¿ن کا بھی سرپرائزوزٹ کیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان عام شہریوں کی طرح سادہ کپڑوں میں اپنی ذاتی گاڑی پر تھانہ سرور روڈ جا پہنچے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے لاک اپ، بیرک،فرنٹ ڈیسک اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانے کے ملازمین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی اور تھانہ سرور کا ریکارڈ اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔ پولیس ملازمین کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کی پہلی شناخت اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پولیس سٹیشنز مہم کے تحت تھانوں کی صورتحال میں بہتری لائیں گے۔
اشفاق خان نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والاہر سائل ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے، اسے عزت دینا ہم پر لازم ہے۔ اگر ہم صرف اپنے رویے بہتر کر لیں تو جان کی قربانی دے کر شہریوں کو تحفظ دینے والا پولیس سے اہم محکمہ کوئی اور نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر میں بہتری اور مانیٹرنگ کے لئے اسی طرح اچانک تھانوں کے دورے کرتا رہوں گا۔

مزید :

علاقائی -