ایرانی دھمکیاں، امریکہ کا طیارہ بردار بحری بیٹرہ مشرق وسطیٰ روانہ

ایرانی دھمکیاں، امریکہ کا طیارہ بردار بحری بیٹرہ مشرق وسطیٰ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن ( اظہر زمان، بیوروچیف) ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر امریکہ اپنا طیارہ بردار بحری بیٹرہ اوردیگر فوجی وسائل مشرق وسطیٰ روانہ کررہاہے ، پینٹا گون ذرائع کے مطابق اس امر کے ” واضح اشارے“ ملے ہیں کہ ایران اور اس کی پراکسی فوجیں خطے میں موجود امریکی افوا ج پر حملہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں قبل ازیں نیشنل سکیورٹی ایڈاوئزر جان بولٹن نے اتوار کی شب وائٹ ہاﺅس سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا امریکہ سنٹرل کمان کے خطے میں یو ایس ایس ابراہم لنکن کیرئر سٹرائیک گروپ اور ایک بمبار ٹاسک فورس بھیج رہا ہے ، یہ کارروائی بہت سے اشتعال انگیز پریشان کن اشارے ملنے کے بعد کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی ،پینٹا گون ذرائع کا کہنا ہے ان کی اطلاعات کے مطابق خطے میں موجود امریکہ کی بحری اور بری فوج کو نشانہ بنائے جائے کا امکان ہے جس کے جواب میں یہ انتظامات کرنے نا گزیر ہو گئے ہیں، امریکہ کا یہ بحری بیٹرہ حال ہی ہیںبحیرہ روم میں متعین کیا گیا ہے، اب وائٹ ہاﺅس کے مشیر بولٹن کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ یہ بیٹرہ مشرق میں بحیرہ احمر میں داخل ہو کربحیر عرب یا خلیج فارس میں پہنچایا جائےگا ۔ ان کا کہنا تھا امریکہ یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ اس کی افواج پر حملے کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔
امریکی بحری بیٹرہ

مزید :

علاقائی -