ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی کیلئے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کر دیا ،صدر مملکت

ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی کیلئے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کر دیا ،صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آ ئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس ماہ مبارک کے آغاز پر یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان میں رکاوٹ بننے والی ہر قسم کی منفی سرگرمیوں کا قلع قمع کرینگے، اس بابرکت موقع پر ہمیں اپنے شہداکو یاد رکھنا چاہئے۔ صد شکر ہے کہ رب کریم نے ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے فیض یاب ہونے کا ایک اور موقع عطا فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متقیانہ زندگی کو دوسرے لفظوں میں محتاط زندگی بھی کہہ سکتے ہیں۔ رمضان المبارک اسی محتاط زندگی کی تربیت کا مہینہ ہے۔ صدر نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے شہداکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ موجودہ جمہوری حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ بہت جلد ہم اپنی ترقی کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
صدر پاکستان

مزید :

علاقائی -