عمران خان کی حکومت2020تک ختم ہوجائیگی،منظور وسان کاخواب

عمران خان کی حکومت2020تک ختم ہوجائیگی،منظور وسان کاخواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیر پور ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت2020تک ختم ہوجائیگی، اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی تمام کوششیں نا کام ہوچکی ہیں۔میڈےا رپورٹس کے مطابق منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آرہی ہے ، عمران خان کی حکومت 2020تک ختم ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کئے جارہے ہیں، اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی تمام کوشش ناکام ہوچکی ہیں، حکومت نے دس ماہ میں آٹھ لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا اورایک سازش کے تحت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو بند کیا گیا ہے۔
منظور وسان کاخواب

مزید :

علاقائی -