ممبئی حملہ کیس،ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کےخلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی

ممبئی حملہ کیس،ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کےخلاف اپیل کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف اپیل کی سماعت(آج) منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی، ایف آئی اے کی طرف سے دائر اپیل پرجسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطا بق ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم کی ضمانت خارج ہونے پراسے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا جاسکتاہے،یف آئی اے کی جانب سے اسپیشل ٹیمیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہونگی،ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو 7 دسمبر 2008 کو مظفرآباد سے گرفتار کیاگیا تھا۔25 نومبر 2009کو انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ذکی الرحمن لکھوی سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔جن ملزمان کےخلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں مولانا ذکی الرحمن لکھوی کے علاوہ شاہد جمیل ریاض،حماد امین صادق، مظہر اقبال، جمیل احمد، عبدالواجد اور یونس انجم شامل ہیں۔18 دسمبر 2014 کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی تھی۔19 دسمبر کو ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت خارج کر دی تھی۔
ممبئی حملہ کیس

مزید :

علاقائی -