حکومت مدارس کو بند کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی ، وزیر داخلہ

حکومت مدارس کو بند کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی ، وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ نے کہاہے اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرنے کیلئے علماءو مشائخ کا کر د ار قابل ستائش ہے ،انتہاءپسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر کوشش کی جائےگی،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا ایوارڈ قابل فخر اور اعزاز ہے۔ گزشتہ روز پاکستان علماءکونسل اور متحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات میں انکامزید کہنا تھا اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ،علماءو مشائخ ، مدارس و مساجد اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کر رہے ہیں ، مدارس کو بند کیا جا رہا ہے نہ ہی حکومت کا اس طرح کا کوئی ارادہ ہے ،اس موقع پر پاکستان علماءکونسل اور متحد علماءبورڈ کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا انتہاءپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے حکومت کےسا تھ ہر سطح پر تعاون کریں گے اور مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کےساتھ کرنے کا حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے ، مدارس و مساجد کے مسا ئل کے حل کیلئے حکومت کے مثبت اقدامات میں تعاون کریں گے ، اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے ایوارڈ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا مقابلہ کرنےوالے شہداءاور غازیوں کے نام ہے ، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کو بتایا متحدہ علماءبورڈ کے تحت انتہاء پسند ی ، دہشت گردی کو پھیلانے والے لٹریچر کو ضبط کرنے کیلئے مسلسل فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
اعجاز شاہ

مزید :

علاقائی -