الیکشن کمیشن ، مسلم لیگ( ن )انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل

الیکشن کمیشن ، مسلم لیگ( ن )انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل دےدیا۔ گزشتہ روز کو مسلم لیگ (ن )کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملہ پر ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی پر مشتمل دو رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔درخواست گزار شجاع الرحمن اور مسلم لیگ (ن )کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل دےدیا۔مسلم لیگ (ن )کے وکیل نے کیس کی تاریخ رمضان کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی ۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ کیس کی سماعت سے متعلق تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائےگا۔مزید براںالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کی 16 نشستوں کے پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا جس کے مطابق16 حلقوں میں پولنگ 2 جولائی ہو گی،ریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کرےگا۔
الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -