عورت مارچ آرگنائز ر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سی سی پی او لاہور سے جواب طلب

عورت مارچ آرگنائز ر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سی سی پی او لاہور سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے عورت مارچ کے خلاف دائردرخواست پر سی سی پی او لاہوراور کمپلینٹ ریڈر سیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔عدالت میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ آمنہ ملک نے دائر درخواست میں اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے موقف اختیار کررکھاہے کہ9 مارچ 2019ءکو منعقد کئے گئے عورت مارچ کے نام پر غیر اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے ، جس میںگلوکارہ میشا شفیع اور نگہت داد نے بھی شرکت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عورت مارچ کے دوران خواتین نے اخلاقیات سے گرے ہوئے نعرے لگائے، اس موقع پر غیر اخلاقی پلے کارڈ اٹھائے گئے اور بینرز بھی آویزاں کئے گئے،عدالت میں غیر اخلاقی نعروں پر مبنی پلے کارڈز کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ عورت مارچ اسلامی اقدار کے خلاف ہے اور آئین وقانون کے بھی منافی ہے،عورت مارچ میں حصہ لینے والی خواتین اور عورت مارچ منعقد کروانے والی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -