یونس خان کا انڈر19کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے انکار

یونس خان کا انڈر19کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے یونس خان کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے پر انڈر19ٹیم کی کوچنگ کے لیے نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی۔سابق کپتان یونس خان نے سوشل میڈیا پر قومی انڈر 19کی کوچنگ سے انکار کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاﺅنٹ سے اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں ان کی جانب سے انڈر19 کی کوچنگ سے انکارکیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سطح پر یونس خان کو کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق یونس خان اوربورڈ کے درمیان کافی حد تک معاملات طے بھی پاگئے تھے لیکن سابق کپتان کوچنگ کےساتھ جونیئر ٹیم کی سلیکشن کی سربراہی کے بھی خواہش مند تھے۔ ان کے مطالبات میں مرضی کا کوچنگ سٹاف رکھنے کےساتھ سلیکٹرز بھی ان کی پسند کے شامل تھے۔بورڈ اوریونس خان کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا تھا لیکن مالی معاملات سمیت چند دوسرے ایشوز پر فریقین کے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے مذاکرات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔یونس کا موقف تھا کہ جس طرح بھارتی بورڈ راہول ڈریوڈ کو کوچنگ کےلئے بھاری معاوضہ اور مراعات دے رہا ہے ان کےساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے۔