پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی ا ین پی)پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوںکی سیریز کا پہلا میچ(کل)بدھ کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔واحد ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے بعد میزبان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پر عزم ہیں کے ایک روزہ سیریز میں بھی پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرینگے۔ادھر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچ میں کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم بدقسمتی سے فتح حاصل نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز سخت اور کانٹے دار ہوگی۔
اور شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11مئی ، تیسرا میچ 14 مئی ، چوتھا میچ 17 مئی ، پانچواں اور آخری ون ڈے 19مئی کو کھیلا جائے گا۔