علیم ڈار آج ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کریں گے

علیم ڈار آج ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی امپائرعلیم ڈار ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری سے ایک میچ کی دوری پر ہیں۔پاکستانی آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار آج ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کریں گے، آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ٹورنامنٹ میں 7 مئی کو ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ان کے کیرئرکا 200واں میچ ہوگا جس کو وہ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔اتوار کو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا ریکارڈ ساز ون ڈے میچ علیم ڈارکا 199واں میچ تھا۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ علیم سرور ڈار ایک روزہ میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے تیسرے امپائر بن جائیں گے۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے روڈی کوٹزن 209 میچوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، نیوزی لینڈ کے بلی باوڈن 206 ایک روزہ میچ سپروائز کرکے دوسرے نمبرپر ہیں۔پی اینڈ ٹی جم خانہ لاہور کے پلیٹ فارم سے امپائرنگ شروع کرنے والے علیم ڈار 2004 میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنے۔ انہیں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے مزید تین ٹیسٹ میچوں کی ضرورت ہے۔