ورلڈ کپ، پا ک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس گھنٹوں میں فروخت

ورلڈ کپ، پا ک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس گھنٹوں میں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)کرکٹ کے میگا ایونٹ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے شیڈول میگا ایونٹ کے لئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں 16جون کو شیڈول میچ کھیلا جائے گا، جس کے تمام ٹکٹس صرف 48گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ شائقین روایتی حریف پاک بھارت کے میچ کو فائنل سے بھی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ یہ میچ دیکھنے کے خواہشمندوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اسٹیڈیم میں صرف 26ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی تو روایتی حریفوں میں مقابلے کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔پاکستان کا اس کے بعد 3جون کو انگلینڈ، 7جون کو برسٹل اور 12جون کو آسٹریلیا سے میچ ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔
، اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 23جون، نیوزی لینڈ کے خلاف 26جون اور افغانستان کے خلاف 29 جون کو پاکستانی ٹیم مدمقابل ہوگی۔پاکستان اپنا آخری لیگ میچ 5جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گا۔