مومی شیخ کی شوبز مصروفیات میں اضافہہوگیا

مومی شیخ کی شوبز مصروفیات میں اضافہہوگیا
 مومی شیخ کی شوبز مصروفیات میں اضافہہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل مومی شیخ کی شوبز مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ۔مومی شیخ ان دنوں عید کے لیے کامیڈی پلے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں جو عید کے تینوں دن ملک کے ایک نجی چینل سے دکھایا جائے گا ۔جبکہ فلم ” میرا دل چنا“ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ گلوکار نوید رانا کے گانے میں پر فارم کر کے میرا حوصلہ بڑھا ۔
عیدالفطر کے لیے میرے اہم کردار والے پلے کی ریکارڈنگ کا آغاز رواں ہفتے میں ہو گا ۔جبکہ اس پلے کی آﺅٹ ڈور ریکارڈنگ مکمل ہو چکی ہے ۔
رمضان المبارک کے باعث میں کوشش کروں گا کہ روزے رکھنے کے ساتھ اپنا شوبز کا کام بھی مکمل کرواﺅں ۔جس کے لیے میں نے تیاری کر لی ہے ۔

مزید :

کلچر -