گلوکاری کے شعبہ میں انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں،رابی پیرزادہ

گلوکاری کے شعبہ میں انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں،رابی پیرزادہ
گلوکاری کے شعبہ میں انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں،رابی پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ ،ماڈل او رگلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموںمیں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں گلوکاری کے شعبہ میں انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں۔میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی۔ لیکن اس کامیابی کوپانے کے لئے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔ اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔

مزید :

کلچر -