حکومت گرانفروشی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے،طاہرالقادری

حکومت گرانفروشی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے،طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیان پاکستان اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ایمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کریں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم رمضان المبارک کی جملہ برکتوں ،رحمتوں، نعمتوں اور سعادتوں سے اپنے ظاہر و باطن کو مالا مال کرسکیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ سے فضل و رحم کی دعائیں مانگیں، انہوں نے کہا کہ باطنی تطہیر اور صفائے قلب کے لیے روزہ بہترین عمل ہے، انہوں نے کہا کہ تاجروں، دکانداروں کو چاہیے کہ وہ جائز منافع اور رزق حلال کمانے کا عزم کر کے رمضان المبارک کا احترام کریں اور اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا خود کو مستحق ٹھہرائیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے ،ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے اور روزہ داروں کو ریلیف دے تاکہ وہ یکسوئی سے عبادت کر سکیں، ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے سحرو افطار میں مساجد ،عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔رمضان المبارک اللہ کریم کا مہمان مہینہ ہے، امت مسلمہ سے صبر و استقامت، ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے، اللہ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔
طاہرالقادری