ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہدعلی خان کی زیرصدارت رمضان سستا بازار کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہدعلی خان کی زیرصدارت رمضان سستا بازار کے حوالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہدعلی خان کی زیرصدارت رمضان سستابازار کے حوالے سے اجلاس، اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ خوراک کے افسران، مختلف کارپوریٹ سیکٹرز کے نمائندوں اور تاجروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے شرکا ءکو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان سستابازار لگانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تاجروں اور کارپوریٹ سیکٹرز کو رمضان سستا بازار کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ ہم سب ملکر اس بابرکت مہینے میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کریں اور اس بابرکت مہینے میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے اس موقع پر شرکاءکو رمضان سستابازا میں فراہم کی جانے اشیائے کے بارے میں بتایا کہ رمضان سستا بازار ضلع بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرمیں قائم کئے جائیں گے سستابازار میں اشیائے خوردونوش سرکاری[ نرخنامے سے سستی اور مناسب ریٹس پر مہیاکیاجائےگارمضان سستا بازار میں فروٹ، ویجیٹیبل، آٹا دالیں وغیرہ دستیاب ہوگی۔سستا بازار میں افطاری کیلئے سموسہ، پکوڑہ اور روسٹ وغیرہ بھی عوام الناس کیلئے مناسب ریٹ پر دستیاب ہوگا۔سستابازار کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی تاجروں اور انتظامیہ پر مشتمل رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے۔سستابازا میں سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، بازار یونین اور محکمہ خوراک کی خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں ہمہ وقت موجود رہے گی۔سستابازارکیساتھ ساتھ رمضان المبارک میں سرکاری نرخنامے پر عملدرامد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کردی گئی ہے۔