رمضان المبارک میں سیکورٹی کا جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ، ڈی پی او الپوری

رمضان المبارک میں سیکورٹی کا جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ، ڈی پی او الپوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسو ل شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں امن و امان برقرار رکھنے کےلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سحر و افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، ٹریفک کی مد میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر سخت ایکشن لیا جائے گا ، احترام رمضان اور لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ کی بھر پور عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ حفاظتی اقدامات کے تحت ضلع کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت ، خواتین کی خریداری کی مراکز میں لیڈی پولیس اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جائے گی۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے مین امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ۔ ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور رش پر قابو پانے کےلئے خصوصی ٹریفک ایکشن پلان پر بھی عملدارآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ رمضان المبارک میں تمام اشیائے صارف کی کنٹرول ریٹ پر دستیابی اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے گی ۔ جبکہ ماہ صیام کے تقدس کی رو سے احترام رمضان اور لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔ نماز تروایح اور سحرو افطار کے اوقات کے لئے مساجد اور بازاروں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور خواتین کی خریداری کے مراکز میں لیڈی پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے رمضان المبارک کے آمدہ مہینے کے دوران امن و مان کی مجموعی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ٹریفک کی مد میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ محمد خالد خان ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری امجدعلی، محمد زمان، زیراب گل ، انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ سید وزیر ،انچارج ٹریفک بخت زیب اور گیارہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ پولیس افیسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ماہ صیام کےلئے مرتب کردہ خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک پلان پر تفصیل سے باہمی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاءنے ضلع بھرمیں حفاظتی انتظامات اور ضلع کے مختلف بازاروں و شاہراوں پر منظم ٹریفک نظام برقرار رکھنے اور عوام کو اس ضمن میں بھر پور ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مو¿ثر تجاویز پیش کرتے ہوئے حساس اور رش والی جگہوں کے ساتھ مختلف مقامات پر واقع حساس مساجد کی نشاندہی کرائی ۔ اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کی نماز تراویح اور سحر و افطار کے اوقات میں تمام مساجد اور رش والی مقامات پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے پبلک مقامات پر روزہ خوری، غیر مہذب اعمال ، فحش حرکات اور اخلاق یافت افعال کی صورت میں مرتکب عناصر کے خلاف احترام رمضان ایکٹ کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی، اور لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ کے ضمن میں شامل پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈی پی او نے بازاروں کے صدور اور تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بازاروں میں خریدار ی کے لئے آنیوالے افراد کی سہولت کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر اپنی رضا کارانہ خدمات پیش کرتے ہوئے بازاروں سے ناجائز تجاوزات ختم کرنے میں پولیس انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ بازاروں کو کشادہ رکھتے ہوئے عوام الناس کو بھر پور سہولیات مہیا کئے جائیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ نے واضح طور پر کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا اور انکو نفری مہیا کرنا ضروری ہے ، مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خاص وقتوں میں موبائل گشت اور پیدل گشت انتہائی ضروری ہے ، روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرنا اور پراگرس رپورٹ ارسال کرنا۔ ہر تھانے کے سطح پر ریزرو نفری الرٹ رکھنا ، چائنیز نیشنل کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھنا۔ مساجدوں کے علماءکرام سے میٹنگ کرنا ۔ انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران تمام چندہ جمع کرنے والے تنظیموں اور گر وہوں پر کھڑی نظر رکھیں ۔ تمام عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو مزید مو¿ثر کرنے کےلئے ایس ایچ اوز خود افطاری کے دوران ان روڈ ہونگے ۔ شانگلہ ایک سرد مقام ہے صوبے بھر سے لوگ ماہ رمضان گزارنے کےلئے یہاں کا رخ کرتے ہے لہذا ان پر کرایہ داران ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لانا ضروری ہے۔ تمام تعینات رئیڈرز سکواڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران گشتوں کو مزید تیز کریں ، گشت کے دوران اس پاس کے ماحول پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ سٹریٹ کرائیم کی روک تھام کی جا سکیں اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت ہوئی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ریڈرز سکواڈ کو چیک کریں ۔ تمام ایس ایچ او ز کو یہ بھی ہدایت ہوئی کہ افطاری کے وقت سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں اور غریب لوگوں کے لئے افطاری کا بندوبست بھی کریں ۔ ۔