کھیل کو دنوجوان نسل کی ذہنی نشوونما اور صحت کیلئے ناگزیر ہیں ، ملک شوکت خان

کھیل کو دنوجوان نسل کی ذہنی نشوونما اور صحت کیلئے ناگزیر ہیں ، ملک شوکت خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)ضلع ناظم مردان احتشام خان اور ایم پی اے ملک شوکت خان نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی ثقافت اور روایات کو زندہ رکھنے کے لئے عملاًکوشش کرتی ہیں وہ تاریخ کے اوراق حاصل کرلیتی ہیں ۔ سپورٹس نوجوان نسل کی ذہنی نشو نمااور صحت کیلئے بہت ضروری ہےں ، اس سے نہ صرف نوجوانوں میں مقابلے کی فضا پروان چڑھتی ہے بلکہ ہم تہذیب و ثقافت اور روایات بھی زندہ رہتے ہیں ۔ وہ بدربانڈہ شموزئی تحصیل کاٹلنگ مرحوم امیرشاہ بابا کے حجرہ میں گزشتہ روز صوبائی یوسفزئی امن مخہ (تیراندازی) ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے بعد بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ٹورنامنٹ کا انعقاد یوسفزئی مخہ آرگنائزیشن ضلع مردان نے کیا تھا۔ تقریب سے ممتاز صحافی اور سماجی شخصیت رحیم اللہ یوسفزئی ، ایس آر ایس پی کے نمائندہ واجد علی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل کے صدر حافظ زبیر اور صدر امجد حسین یوسفزئی نے بھی خطاب کیا ۔ ڈسٹرکٹ ناظم احتشام خان اور ایم پی اے ملک شوکت نے جیتنے والی ٹیم بونیر بازارگئی اور رنر اپ ٹیم پاک کیا ضلع صوابی کو بالترتیب 30ہزار اور 20ہزار روپے کے نقد انعامات اور ٹرافیاں دیں۔ مین آف دی ٹورنامنٹ کو 5,5ہزار روپے جبکہ مین آف دی میچ کو 3ہزار ورپے نقد اور ٹرافی دی گئی۔ فائنل مقابلے میں بونیر بازارگی ٹیم نے پاک کیا صوابی ٹیم کوکانٹے دارمقابلے سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کی ۔ اس ٹورنامنٹ میں پورے صوبے سے20ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ جبکہ سپانسرز میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) ، ضلعی اور صوبائی حکومت نے حصہ لیا۔ اپنے خطاب میں ضلع ناظم احتشام خان اور ایم پی اے ملک شوکت نے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ مخہ (تیر اندازی ) کو نیشنل لیول کی گیمز میں شامل کریں اور سکول اور کالج لیول پر بھی یہ ٹورنامنٹس شروع کئے جائےں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دونوں ٹیموں کو وہ دعوت نامہ بھی بھیج دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں قیام امن کیلئے پاکستان کے اداروں نے قربانیاں دی ہیں وہاں عوام نے بھی اپنا کردار اچھے طریقے سے نبھایا ہے ۔ نتیجتاًقیام امن کے بعد اس قسم کے صحت افزاءکھیل کھود کے مواقع عوام کو مل رہے ہیں ۔ ڈی آئی جی مردان نے کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر آرگنائزنگ کمیٹی کے صدرامجد حسین یوسفزئی اور سرپرست اعلیٰ رحیم اللہ یوسفزئی کو مبارکباد د ی جنکی کوششوں سے یہ ٹورنامنٹ مسلسل 20سالوں سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ مخہ (تیر اندازی) کی تاریخی پس منظر کے حوالے سے امجد حسین یوسفزئی نے کہا کہ یہ کھیل 1726سے پہلے سے شروع ہے جبکہ برصغیر میں 1870میں یہ گیم شروع ہوا۔ 1880میں صوابی، بونیر ، بٹگرام اور مردان میں اس کھیل کوپ فروغ ملا ۔ اس کے ٹورنامنٹس جن علاقو ں میں منعقد کئے جاتے ہیں زیادہ تر اپنی مدد آپ کے تحت ہوتے ہیں ۔۔ آخر میں ایم پی اے ملک شوکت خان رحیم اللہ یوسفزئی اور ضلع ناظم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں شیلڈ اور ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیں۔ جبکہ ایم پی اے ملک شوکت اور ڈسٹرکٹ ناظم احتشام خان نے آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔