بورے والا کے فیاض کو خودساختہ جہاز بنانے پر فضائیہ کا تعریفی سرٹیفکیٹ

بورے والا کے فیاض کو خودساختہ جہاز بنانے پر فضائیہ کا تعریفی سرٹیفکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عارف والا کے نواحی علاقے تبور کے رہائشی فیاض کو اس کی محنت پر پاک فضائیہ کے افسر کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے جس میں اس کی صلاحیتوں کو سراہا گیا ہے۔فیاض نے پولیس سے طیارہ واپس ملنے پر صحن مین کھڑا کر دیا،لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور دور دور سے لوگ اس کے خود ساختہ جہاز کو دیکھنے کیلئے آ رہے ہیں ۔فیاض نامی شخص نے کچھ عرصہ پہلے نیٹ پر سرچ کر کے جہاز بنانے کا فن سیکھا اور پھر اس نے اپنے طیارے میں انجن روڈ کٹر لگایا ، اس کے پر فائبر سے بنائے اور رکشے کے ویل لگا کر اسے اڑایا، طیارے پر آزمائشی پرواز کرنے کے بعد لینڈنگ کر رہے تھے پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھااور اس کا جہاز بھی قبضہ میں لے لیا تھا تاہم عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد اس نے سرتوڑ کوشش کے بعد طیارہ بھی حاصل کر لیا۔ پاکستان ائیرفورس کے نمائندے کئی بار اس کے گھر آئے اور اس کی ذہانت کو سراہتے ہوئے اس کے جہاز اڑانے کی خواہش کو بھی سنجیدہ لیا۔ بیس کے کمانڈر نے انہیں ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے جس میں منی جہاز بنانے کے لیے اس کی محنت اور جذبے کو سراہا گیا۔
فیاض پائلٹ