حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،خرم دستگیر

حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاہے، گورنر اسٹیٹ بنک سے لے کر وزیر خزانہ تک آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں، وہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ رکن قومی اسمبلی خرم دستگیرخان نے کہا ہے حکومت معاشی طور پر ناکام ہو چکی ہے ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہاہے ۔ ملک کی معاشی صورتحال آﺅٹ آف سورس ہو چکی ہے ۔
خرم دستگیر