ہائیکورٹ کا قاضی میڈیکل کمپلیکس کے سابق چیئرمین کو کام کرنے کے احکامات

ہائیکورٹ کا قاضی میڈیکل کمپلیکس کے سابق چیئرمین کو کام کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بےورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر کے سابق چیئرمین گلریز حکیم خان کو کام کرنے کی ہدایت کا حکم نامہ جاری کردیا ایک بار پھر قاضی میڈیکل کمپلیکس اختیارات کی جنگ اور بورڈ آف گورنر کے چیئرمین و ممبران کے اختلافات سے مریض اور ان کے لواحقین کے رلنے کا خدشہ نوشہرہ کے عوام نے پشاور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر کی چیئرمین شپ سیاسی بنیادوں کی بجائے سرکاری ڈاکٹر کے حوالے کریں تفصیلات کے مطابق قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی چیئرمین شپ پر عرصہ پانچ سال سے سیاسی اور سرکاری حکام کے مابین چپقلش چلی آرہی ہے ہال ہی میں قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ممبران نے سابق چیئرمین بورڈ آف گورنر گلریز حکیم خان پر عدم اعتماد تحریک لاکر ان کو عہدے سے فارغ کیا جس پر اس نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کی پشاور ہائی کورٹ نے گلریز حکیم خان کے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کو قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ کی چیئرمین شپ پر بحال کردیا ۔