ڈیرہ میں ماہ رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

ڈیرہ میں ماہ رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے ریذیڈنٹ انجینئر پیسکو 132KVگرڈاسٹیشن ظفراقبال نے ضلع ڈیرہ کے 36فیڈرزپرلوڈشیڈنگ کے شیڈول کااعلامیہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے ریذیڈنٹ انجینئر پیسکو 132KVگرڈاسٹیشن ظفراقبال نے ضلع ڈیرہ کے 36فیڈرزپرلوڈشیڈنگ کے شیڈول کااعلامیہ جاری کردیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق مسلم بازارفیڈرپردوگھنٹے ، کینٹ ٹوفیڈرپرپانچ گھنٹے ،سٹی ٹوفیڈرپرپانچ گھنٹے ،سٹی ون فیڈرپر تین گھنٹے ،دامان آئل ملز فیڈرپرپانچ گھنٹے ، مندھراں فیڈرپرپانچ گھنٹے ، مریالی ون فیڈرپر تین گھنٹے ، ٹاﺅن ہال فیڈر پر سات گھنٹے ،ڈگری کالج فیڈرپانچ گھنٹے ، کمشنری بازارفیڈرپانچ گھنٹے ، شیخ یوسف ون فیڈرپانچ گھنٹے ، توپانوالا فیڈر تین گھنٹے اورکینٹ ون فیڈر پرتین گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی اسی طرح باران آباد فیڈرپرپانچ گھنٹے ، صدرفیڈر پر سات گھنٹے ، انڈس فیڈر پرپانچ گھنٹے ، سگوفیڈرپرسات گھنٹے ، مریالی ٹوفیڈر پر پانچ گھنٹے ،کوٹلہ حبیب فیڈر پانچ گھنٹے، گومل فیڈر پانچ گھنٹے، منیز آباد فیڈر سات گھنٹے ، یونیورسٹی فیڈر سات گھنٹے ، ڈی ڈی اے فیڈر سات گھنٹے ، سی آربی سی فیڈر پانچ گھنٹے ، قیوم نگرفیڈر سات گھنٹے اورشیخ یوسف ٹو فیڈر پانچ فیڈر پرلوڈشیڈنگ ہوگی ۔ عوامی حلقوں نے لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا خیرمقدم کیاہے۔