پشاور سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

پشاور سے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کامران علی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تخریب کاری کی عرض سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ٹرک کے ذرےعے اسلحہ چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ گلبہار پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے ٹرک میں رکھے گئے پتھروں اور سیمنٹ بوریوں کے نیچے سے 90 عدد بندوق، 13 عدد پستول اور 22 ہزارا مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف دہشت گردی اورغیر قانونی اسلحہ سمگلنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا ، ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور کی نگرانی میں اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار واجد شاہ رنگ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک ٹرک نمبر k.7540کو روک کر تلاشی لینے پر ٹرک میں رکھے گئے پتھر اور سیمنٹ بوریوں کے کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ بر آمد کیا گیا جس میں 90 عدد بندوق، 13 عدد پستول اور 22 ہزارا مختلف بور کے کارتوس شامل تھے جبکہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث حامد علی ولد نوبت خان سکنہ سنی خیل درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کےدوران ٹرک کے ذرےعے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف دہشت گردی اور اسلحہ ایکٹ کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا ہے