پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے جسم فروشی کروانے والے 8چینی شہری گرفتار

پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے جسم فروشی کروانے والے 8چینی شہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)کر ائم رپو رٹر) ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 8چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ایف ائی اے نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے ان سے جسم فروشی کا دھندا کروانیوالے چائنیز نوجوانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق چائنیز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں، ایف آئی اے اس سکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 8 چائنیز لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔ ملزمان میں وانگ ہاؤ، شوئی شیلی، وانگ یزہو، چانگ شیل رائے، پن کھوا جے، وانگ باؤ، زؤا تھی اور خاتون کین ڈس کو شامل ہیں۔
چینی نوجوان

مزید :

صفحہ اول -رائے -