چارسدہ،مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق،دادی صدمے سے چل بسی

چارسدہ،مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق،دادی صدمے سے چل بسی
چارسدہ،مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق،دادی صدمے سے چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ کے علاقے تنگی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور2 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ، بہو، پوتے اور پوتی کی موت کی خبر سن کر دادی صدمے سے چل بسی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ کے علاقے شیخانو باڑی بند میں گھر کی چھت گئی جس کے ملبے تلے ماں اور 2 بچے دب کرجاں بحق ہو گئے ، جب دادی کو بہو ،پوتے اور پوتی کی موت کی خبر ملی تو وہ بھی صدمے سے چل بسی ،پولیس کے مطابق ملبے سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا گیا،جاں بحق افرادمیں عائشہ،سلمیٰ،اسماعیل شامل ہیں جبکہ ایک بچی عمامہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔