ستاروں کی روشنی میں آپ کا منگل کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا منگل کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا منگل کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل

07مئی منگل۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ مالی حساب کتاب وغیرہ کرنا مثبت رہے گا۔ مالی مشیر سے مختلف موضوعات پر مشورہ کرنا بہتر رہے گا۔

ثور

07مئی منگل۔ ملازمتی امو رکی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتیں۔ جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔ آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی بڑھیں گے۔ملازمتی امور میں آپکی محنت رنگ لائے گی۔

جوزا

07مئی منگل۔ نئے معاہدوں سے گریز کریں۔ شریک کار کا تعاون مددگار ثابت ہو گا۔ کسی دوست وغیرہ سے محتاط رہیں۔ کام میں کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئی ملازمت کا حصول متوقع ہے۔

سرطان

07مئی منگل۔ محنت و کوشش سے کام کرنے کی ضرورت ہو گی۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان ہو گا۔ شراکتی امور میں حصہ لے سکیں گے۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی بڑھے گی۔ آپ کی خوداعتمادی میں اضافہ ہو گا۔

اسد

07مئی منگل۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ آپ کا اپنے آپ پر کنٹرول کسی مشکل سے بچا لے گا۔ غصہ کا اظہار نہ کریں۔ ورنہ کسی مشکل میں پھنس جائیں گے۔ لہٰذا احتیاط برتیں۔

سنبلہ

07مئی منگل۔ نیا کام شروع کرنے کا موقع ملے گا۔ گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا اور اس سے آپکو ذہنی سکون ملے گا۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔فضول خرچی سے گریز کریں۔

میزان

07مئی منگل۔ بعض امور میں دوسروں کی مخالفت کا سامنا ہو گا۔ شریک کار کے ذریعے کوئی اچھی خبر سنیں گے۔ نئے شراکتی معاہدے طے پائیں گے۔ مہمانوں کی آمد آپ کو مصروف رکھے گی۔

عقرب

07مئی منگل۔ اپنے ماتحتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ آپکے خیالات میں جدید تبدیلی ہو سکے گی۔ صحت کے متعلق ڈاکٹر وغیرہ کے مشورہ پر عمل ضرور کریں۔ کسی قریبی ساتھی کا تعاون حاصل رہے گا۔

قوس

07مئی منگل۔ کوئی مسئلہ سلجھاتے وقت سیاسی حکمت عملی اپنائیں۔ دوست احباب کے ساتھ مل کر تفریحی نوعیت کا پروگرام بنا سکیں گے۔ اپنے مسائل سے غفلت نہ برتیں۔ بلکہ سنجیدہ رویہ اختیار کریں۔

جدی

07مئی منگل۔ گھریلو آرائش میں دلچسپی لیں گے۔ گھریلو معاملات نمٹانے اور نئی منصوبہ بندی کرنے کے لیے مثبت دن ہے۔ اپنے پسندیدہ مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

دلو

07مئی منگل۔ مالی لین دین کر سکیں گے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہو گا۔ 16 کو نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ مشترکہ مفاد کے کام میں شرکت کر سکیں گے۔

حوت

07مئی منگل۔ عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی۔ گھریلو ماحول خوشگوار ہو گا۔ بچوں کا تعاون اور سکون میسر ہو گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے جو کہ کاروباری ساکھ کو مضبوط بنائیں گے۔