”کیا شاہ محمود قریشی کی شہبازشریف سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے کہ ۔۔“رانا ثنااللہ شہبازشریف کے حق میں میدان میں آ گئے

”کیا شاہ محمود قریشی کی شہبازشریف سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے کہ ۔۔“رانا ...
”کیا شاہ محمود قریشی کی شہبازشریف سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے کہ ۔۔“رانا ثنااللہ شہبازشریف کے حق میں میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ شہبازشریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ابھی استعفیٰ نہیں دیاہے ۔
قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے انہیں اس کمیٹی بنانے کیلئے حمایت کی تھی ۔ شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ نہیں دیا، اس کے ساتھ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے دریافت کیا کہ ’کیا آپ کو ان کا استعفیٰ موصول ہوا؟‘۔جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نہیں مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہواہے کہ شہبازشریف نے پی اے سی کی سربراہی چھوڑی دی ہے ۔
رانا ثنااللہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کو شہباز شریف کے استعفیٰ کے بارے میں کیسے معلوم ہوا کیا انکی شہباز شریف سے فون پر بات چیت ہوئی تھی؟۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہوا تھا کہ میاں شہباز شریف کو پی اے سی کے چیئرمین شپ نہیں سنبھالنی چاہیے کیوں کہ وہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کمیٹی کو وقت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اس فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے شہباز شریف کو بھجوادیا ہے لیکن انہوں نے اب تک اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا کہ آیا وہ عہدے سے دستبرداری اختیار کریں گے یا یہ عہدہ اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

مزید :

قومی -