بی سی سی آئی نے آفریدی کے انکشافات کا ’’نوٹس‘‘ لے لیا

بی سی سی آئی نے آفریدی کے انکشافات کا ’’نوٹس‘‘ لے لیا
بی سی سی آئی نے آفریدی کے انکشافات کا ’’نوٹس‘‘ لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی شاہد آفریدی کے انکشافات کا ’نوٹس‘ لے لیا جبکہ بی سی سی آئی کے خازن انیرودھ چوہدری نے فکسنگ معلومات آئی سی سی سے شیئر نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق پاکستانی اسٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی آپ بیتی میں انکشاف کیاکہ وہ 2010 کے مشہور فکسنگ  سکینڈل سے قبل ہی پلیئرز اور ایجنٹ مظہر مجید کے درمیان مشکوک روابط سے آگاہ تھے،اس بارے میں انھوں نے اس وقت کے کوچ وقار یونس، ٹیم منیجر یاور سعید سمیت ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا مگر کوئی بھی نوٹس نہیں لیا گیا تھا۔اس انکشاف پر بھارتی کرکٹ بورڈکے خازن انیرودھ چوہدری نے شاہد آفریدی کی جانب سے معاملے کی رپورٹ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ کرنے کے حوالے سے سوال اٹھا دیا.

انھوں نے کہا کہ ’’ جب آفریدی کو اس بارے میں پہلے ہی معلوم ہوچکا تو پھر فوری طور پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، اب یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ اینٹی کرپشن یونٹ شاہد آفریدی کی جانب سے معلومات شیئر نہ کرنے پر کیا کارروائی کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے اپنے اینٹی کرپشن کوڈ کی پیروی کرنے میں ناکام رہے ہیں‘‘۔

مزید :

کھیل -