پہلے روزے ہی ٹکا کر گرمی، پنجاب اور سندھ میں آج پارہ ہائی رہنے کی پیشگوئی

پہلے روزے ہی ٹکا کر گرمی، پنجاب اور سندھ میں آج پارہ ہائی رہنے کی پیشگوئی
پہلے روزے ہی ٹکا کر گرمی، پنجاب اور سندھ میں آج پارہ ہائی رہنے کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج پہلا روز ہ ہے، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، روزہ داروں کو گرمی کی شدت برداشت کرنا ہوگی۔

رمضان کے پہلے روز ہی گرمی جوبن پر ہے۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ کراچی میں بھی گرمی ہے تاہم ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل چکا ہے۔ جنوبی پنجاب میں پارہ 45 سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔سندھ میں جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد میں گرمی کا راج ہے، گزشتہ روز بھی درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں موسم شدید گرم رہیگا، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے روزہ داروں کو شدید گرمی میں گھر سے نکلتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔