”شاہد آفریدی پی سی بی کو بلیک میل کرتے تھے“ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

”شاہد آفریدی پی سی بی کو بلیک میل کرتے تھے“ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تہلکہ خیز ...
”شاہد آفریدی پی سی بی کو بلیک میل کرتے تھے“ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے شاہد خان آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے زیادہ خطرناک کرکٹر کوئی نہیں آیا جنہوں نے سپانسرز کے نام پر بورڈ کو سب سے زیادہ بلیک میل کیا، شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کر دیا۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق عمران فرحت کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے دوسروں پر الزامات عائد کر کے اپنی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی ہے، جو شخص خود 20 سال تک اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ بولتا رہا وہ اب صاف شفاف ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سابق عظیم کرکٹرز پر الزامات عائد کر رہا ہے حالانکہ انہوں نے خود لوگوں کو بے وقوف بنا کر پاکستانی ٹیم کا بیڑہ غرق کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ملک کیلئے کچھ کرنے کے بجائے اپنے مفادات کیلئے دوسروں کا استعمال کیا اور سپانسرز کے نام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سب سے زیادہ بلیک میل بھی انہوں نے ہی کیا۔ پاکستان میں ان سے زیادہ خطرناک کرکٹر کوئی نہیں آیا جو اپنی ذات کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، انہی باتوں کی وجہ سے سابق چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ ان سے پیچھا چھڑانا چاہتے تھے۔

مزید :

کھیل -