پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا و ن ڈے میچ خطرے میں پڑ گیا

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا و ن ڈے میچ خطرے میں پڑ گیا
پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا و ن ڈے میچ خطرے میں پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ کل کھیلا جائے گا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو گا جس کے افتتاحی میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی ہے جہاں آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ لندن کا موسم سرد ہے جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں بہتر بنانے کی کوشش ہوگی۔دوسری جانب میزبان ٹیم انگلینڈ کا ٹریننگ سیشن بھی شیڈول ہے جبکہ اس دوران دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزید :

کھیل -