عدالت نے ٹیلی نار اور Jazz کیخلاف کارروائی روک دی

عدالت نے ٹیلی نار اور Jazz کیخلاف کارروائی روک دی
عدالت نے ٹیلی نار اور Jazz کیخلاف کارروائی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار اور جاز کیخلاف کارروائی سے روکدیا ہے ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت عالیہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو دو موبائل فون آپریٹر کمپنیوں کیخلاف کارروائی سے روکتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے سے 14 مئی تک شق وار جواب طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیر کو پاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈ اور ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 26مئی 2004 کو 15 سال کی مدت کیلئے لائسنس جاری کئے گئے جن کی تجدید ہمارا حق ہے، پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ تین ماہ میں کرنا ہوتا ہے۔ ہم نے 31 مارچ 2016 کو اس حوالے سے پی ٹی اے کو خط لکھا مگر درخواست پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین لائسنسوں کی تجدید کے عمل میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں۔