رانا ثنا ءاللہ نے آئی جی پنجاب کوایسامشورہ دیدیا کہ اس پر عمل کرنے کی صورت میں ان کی نوکری خطرے میں پڑ سکتی ہے

رانا ثنا ءاللہ نے آئی جی پنجاب کوایسامشورہ دیدیا کہ اس پر عمل کرنے کی صورت ...
رانا ثنا ءاللہ نے آئی جی پنجاب کوایسامشورہ دیدیا کہ اس پر عمل کرنے کی صورت میں ان کی نوکری خطرے میں پڑ سکتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لان)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جعلی حکمرانوں کے آلہ کار نہ بنیں ، موجودہ انتظامیہ جعلی حکمرانوں کے ایجنڈے پر کام نہ کرے۔

جیونیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ حمزہ شہباز کے گھر پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،جیل جانے والے روٹ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ، نواز شریف کی جیل واپسی کے جلوس میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، موجودہ انتظامیہ جعلی حکمرانوں کے ایجنڈے پر کام نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے پولیس نے سکیورٹی کی ذمہ داری نبھائی تو ایک پتا یا بلب بھی نہیں ٹوٹے گا،کسی کارکن کو گرفتار یا ہراساں کیا گیا تو اسے قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا،کسی شہری کو اس روٹ پر آنے سے نہ روکا جائے ، اس روٹ پر آنے والے تمام راستے کھلے رکھے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب جعلی حکمرانوں کا آلہ کار نہ بنیں ،کوٹ لکھپت جانے والے روٹ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزید :

قومی -