پرویز رشید نے نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر حکومت کے خوفزدہ ہونے کادعویٰ کردیا

پرویز رشید نے نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر حکومت کے خوفزدہ ہونے کادعویٰ ...
پرویز رشید نے نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر حکومت کے خوفزدہ ہونے کادعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نے رہنماﺅں پرویز رشید اور شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت بیمار قیدی سے خوفزدہ ہے ، حکومت خود ہی چلے جائے ورنہ لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ۔

جیونیوز کے مطابق جاتی عمرہ میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت بیمار قیدی سے سے خوفزدہ ہے ، حکومت نے عوام کی خدمت نہیں کی ، اس لئے عوام قیدی کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ، اس سے پہلے کہ لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں ، حکومت کوخود ہی چلے جانا چاہئے ۔
دوسری جانب سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی بھی نوازشریف کے گھرسے جانے کہ موقع پر اظہار یکجہتی کرنے کیلئے جاتی عمرہ پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -