انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز، کپتان سرفراز حمد نے گیم پلان بتادیا

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز، کپتان سرفراز حمد نے گیم پلان بتادیا
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز، کپتان سرفراز حمد نے گیم پلان بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ اعتماد حاصل کرنے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈایک مضبوط ٹیم ہے ڈیڑھ سال سے ون ڈے میں اچھا کھیلتے ہوئے آرہے ہیں، اپنی ٹیم سے بڑی امیدہے کہ ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کرے گی ، ون ڈے سیریزکے لیے تیاری بہت اچھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی اہم ہوتی ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں ہماری ٹیم کی فیلڈنگ بہتر نہیں رہی،کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش کرنے اور انگلینڈکےخلاف سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید :

کھیل -