”ماروی کے ساتھ زیادتی ہونے کے بعد آپ کی اسلامی قیادت نے ۔۔۔“ماروی میمن پھٹ پڑیں

”ماروی کے ساتھ زیادتی ہونے کے بعد آپ کی اسلامی قیادت نے ۔۔۔“ماروی میمن پھٹ ...
”ماروی کے ساتھ زیادتی ہونے کے بعد آپ کی اسلامی قیادت نے ۔۔۔“ماروی میمن پھٹ پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نا راض رہنما ماروی میمن نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پہلی بار لب کشائی کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمت نامی شخص نے ماروی میمن کو کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے برے وقت میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ۔اس پر جواب دیتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ اتنی جرات تو آپ میں ہو ہی نہیں سکتی کہ اپنی قیادت سے پوچھیں کہ ماروی کے ساتھ زیادتی ہونے کے بعد آپ کی اسلامی قیادت نے اسلام کا ساتھ دیا یا بزدل کو بچانے کا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ بہتر ہے آپ اپنی عقل کے مطابق درباری پنا جاری رکھیں اور حقیقت سے ڈریں ۔


اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن سے علیحدگی چوہدری نثار کے لیے نیاآغازہے،انہوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔ماروی میمن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت لوگوں کو پارٹی کی نہیں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے لیکن 99 فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشور باتوں کے بجائےان کی فہرست بنائیں جنہیں آگے ہونا چاہیے تھا لیکن وہ بدتمیزی کے ڈر سے کنارے ہو گئے۔

مزید :

قومی -