نواز شریف کو آج رات کو ٹ لکھپت جیل کے حکام وصول کریں گے یا نہیں ؟ با لآ خر وہ خبر آگئی جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا

نواز شریف کو آج رات کو ٹ لکھپت جیل کے حکام وصول کریں گے یا نہیں ؟ با لآ خر وہ ...
نواز شریف کو آج رات کو ٹ لکھپت جیل کے حکام وصول کریں گے یا نہیں ؟ با لآ خر وہ خبر آگئی جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل حکام کونواز شریف کو وصول کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
جیونیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل حکام کو احکامات فیکس کے ذریعے بھجوائے گئے ہیںجن میں کہا گیاہے کہ نواز شریف کوجیل میں وصول کر لیا جائے ۔
اس سے قبل جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں اور اس پر جلسہ جلوس کرکے کس طرح سیاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب جو کچھ بھی کیاہے کہ نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ کی بے توقیر ی کی گئی ہے ، ابھی ہمیں نہیں پتہ کہ یہ کدھر جارہے ہیں ، اگر یہ جیل جاکر جیل کے دروازے دستک دیں گے تو جیل انتظامیہ محکمہ داخلہ سے رابطہ کرے گی کہ اب کیا کرناہے ؟ اس پر محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھیجی جائیگی جس پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار فیصلہ کریں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ محکمہ داخلہ وزیراعلیٰ سے رابط ہی نہ کرے کہ اب یہ قانون کے مطابق نہیں ہے اور نواز شریف کوواپس جیل میں نہیں لیاجاسکتا ۔

مزید :

قومی -