مجرموں کی تشہیر نہیں ہونی چاہئے ، فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو انوکھا لاڈلہ قراردیدیا

مجرموں کی تشہیر نہیں ہونی چاہئے ، فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو انوکھا ...
مجرموں کی تشہیر نہیں ہونی چاہئے ، فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو انوکھا لاڈلہ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک ملزم کوشاہانہ انداز میں پروموٹ کیا جارہاہے ، مجرموں کی تشہیر نہیں ہونی چاہئے

جیونیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کہ نواز شریف ملزم نہیں بلکہ مجرم ہیں جنھیں ملک کی سب سے بڑی عدالت نے سزاد ی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق قیدی کا ضابطہ اخلاق طے شدہ ہے لیکن انوکھا لاڈلہ قیدی رولزکی دھجیاں بکھیر رہا ہے، ایسی چیزیں لمحہ فکریہ ہیں، مجرموں کی تشہیر نہیں کرنی چاہئے ۔ آج سزا یافتہ مجرم سج دھج کر جیل واپس جا رہا ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں مجرم کو شاہانہ انداز سے رخصت نہیں کیا جاتا۔ مسلم لیگ ن انہیں ایسے پروموٹ کر رہی ہے جیسے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سب سے بڑی عدالت نے سزا دی، مجرم کا استقبال کرنے کے بجائے انہیں شرمندہ ہونا چاہئے، کرپشن ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھا کر نواز شریف کو جیل لے جانا چاہتے ہیں تو حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -