کیا اسد عمر کو وزارت اطلاعات دی جائے گی ؟ معروف اینکر کا بڑا دعویٰ

کیا اسد عمر کو وزارت اطلاعات دی جائے گی ؟ معروف اینکر کا بڑا دعویٰ
کیا اسد عمر کو وزارت اطلاعات دی جائے گی ؟ معروف اینکر کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان ہے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں اسد عمر نے کابینہ میں دوبارہ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن عمران خان نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر کو وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سے وزارت اطلاعات میں کوئی باقاعدہ وزیر نہیں ہے بلکہ فردوس عاشق اعوان بطور مشیر اطلاعات تمام معاملات چلا رہی ہیں۔ میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اسد عمر کو وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 19 اپریل کو وفاقی کابینہ میں رد وبدل کرتے ہوئے اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹادیا تھا ، انہیں وزیر اعظم نے پٹرولیم کی وزارت آفر کی تھی جو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ وزیر اعظم نے اسد عمر کی جگہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا ہے ۔