ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل،  سیارہ مریخ،  21  مارچ  سے  20  اپریل

آج روحانی حوالے سے کوئی اچھی خبر ہے۔ شائد کسی منزل کے قریب ہوں۔ بہرحال جو بھی محسوس کریں، ابھی کسی پر ظاہر مت ہونے دیں۔ ہاتھ میں کچھ آنے تو دیں۔

برج ثور،  سیارہ زہرہ،  21  اپریل  سے  20  مئی

آج پھر وارننگ ہے کہ ان لوگوں سے دور رہیں جو پہلے بھی آپ کوچکر دے چکے تھے۔ اس وقت اندیشہ ہے کہ آپ دوبارہ ان کی باتوں میں آکر پریشانی میں نا آ جائیں۔

برج جوزہ،  سیارہ عطارد،  21  مئی  سے  20  جون

آپ کا ستارہ مشتری ان دنوں دوبارہ بڑے اچھے انداز میں زائچے میں داخل ہو رہا ہے۔ ان کے جو فائدے ملنا شروع ہوں گے تو آپ خوشی سے ہی حیران رہ جائیں گے۔

برج سرطان،  سیارہ چاند،  21  جون  سے  20  جولائی

اس وقت آپ کی پوزیشن بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ مریخ جو لڑائی جھگڑا کروا رہا تھا وہ اب زائچے سے نکل گیا ہے۔ امید ہے کہ اور بھی کئی مسئلے اس سے حل ہوں گے۔

برج اسد،  سیارہ شمس،  21  جولائی  سے  21  اگست

آپ جس بھی سلسلے کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی نہ کریں، حالات اتنے بہتر نہیں  ہیں جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں۔ آج جو مل رہے شکر کریں۔

برج سنبلہ،  سیارہ عطارد،  22  اگست  سے  22  ستمبر

جن افراد کے روزگار کے معاملات خراب چلے آ رہے ہیں وہ اب جلد ہی اپنے لئے آسانیاں پیدا ہوتی دیکھیں گے۔ حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو گئے ہیں۔

برج میزان،  سیارہ زہرہ،  23  ستمبر  سے  22  اکتوبر

آپ کو دوبارہ اپنے تمام حالات کا از سر نوجائزہ لینا ہوگا۔ جو کام رکاوٹ کے شکار تھے وہ خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ آپ کی قسمت اب ساتھ دے رہی ہے۔

برج عقرب،  سیارہ مریخ،  23  اکتوبر  سے  22  نومبر

بندش والی پوزیشن بن رہی ہے۔ اس سے پہلے کے کام خراب ہو۔ آپ سورہ قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، آج صدقہ ضرور دیں۔

برج قوس،  سیارہ مشتری،  23  نومبر  سے  20  دسمبر

آپ کا ستارہ مشکل سے بحکم اللہ نکل آیا ہے۔ پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ آج دوپہر کے بعد ہی آپ کو اس کا باخوبی اندازہ ہو جائے گا۔

برج جدی،  سیارہ زحل،  21  دسمبر  سے  19  جنوری

آپ کو بس خاموش رہ کر اپنی فتح کو دیکھنا ہے اور بڑے خوبصورت اندا ز سے صورت حال بدلنے والی ہے۔ آج کا دن حالات بس آپ کے حق میں کر رہا ہے۔

برج دلو،  سیارہ زحل،  20  جنوری  سے  18  فروری

ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ کم ہوگا۔ اور آپ سچ کا ساتھ دے کر چلتے رہیں گے تو دن بدن عزت وقار میں ناصرف اضافہ ہوگا، بلکہ اور بہت کچھ ملے گا۔

برج حوت،  سیارہ مشتری،  19  فروری  سے  20  مارچ

اچھا دن رہے گا۔ مالی طور پر جن معاملات میں پریشانی چلی آ رہی تھی۔ اس کا کچھ سدباب ضرور ہوگا اور جن لوگوں نے تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ بھاگ جائیں گے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -