لاک ڈاؤن، لاہور میں گھریلو تشدد میں 25 فیصد اضافہ، گلی محلوں میں لڑائیوں میں کتنا اضافہ ہوا؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 25 فیصد جبکہ گلی محلوں کے لڑائی جھگڑوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران جرائم کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق شہر میں منظم یا پیشہ ور جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لاہور شہر میں قتل کے کیسز میں 80 فیصد، ڈکیتی کی وارداتوں میں 39 فیصد، گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 30 فیصد اور چوری کی وارداتوں میں 29 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھریلو تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گلی محلوں میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں کی شرح 12 فیصد بڑھ گئی ہے۔