افغان حکومت اور طالبان میں سیاسی جمود سے امن معہدے کو شدید خطرہ لاحق: امریکہ 

  افغان حکومت اور طالبان میں سیاسی جمود سے امن معہدے کو شدید خطرہ لاحق: ...

  

کابل(آئی این پی)امریکا کے ڈیفنس سیکرٹری مارک ایسپر نے کہا ہے کہ امریکا افغان امن معاہدے کو شدید خطرات لاحق ہیں،افغان حکومت اور طالبان مابین سیاسی جمود و سرد مہری نے امن معاہدے کو شدید خطرے میں ڈال چکی ہے،طالبان اور افغان حکومت دونوں ہی معاہدے کی شقوں پر عمل نہیں کر رہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ڈیفنس سیکرٹری مارک ایسپر نے افغانستان میں سیاسی جمود اور طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث امن معاہدے کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان دونوں رواں برس ہوئے معاہدے پرعمل نہیں کررہے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق مارک ایسپرنے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ طالبان اپنے وعدے پر عمل کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ افغان حکومت بھی اپنی یقین دہانیوں پر پورا نہیں اتررہی ہے۔مارک ایسپر نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان 'دونوں کو ایک ہونے اور طے کی گئیں شرائط پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -