وفاقی، صوبائی محکموں میں مسائل کے حل کیلئے ”ای کچہری سسٹم“ متعارف

      وفاقی، صوبائی محکموں میں مسائل کے حل کیلئے ”ای کچہری سسٹم“ متعارف

  

لاہور(لیاقت کھرل) لاک ڈاؤن کے باعث صوبائی اور وفاقی اداروں کی بندش کے دوران شہریوں کے مسائل ”آن لائن سسٹم“ کے تحت حل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں ”ای کچہری سسٹم“ جس میں محکموں کے آفیشل سکائیپ اکاؤنٹ کے ذریعے شہریوں کے مسائل اور شکایات حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کی وزیر اعظم نے گزشتہ روز باقاعدہ منظور ی دیدی ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں آج سے صوبا ئی و وفاقی اداروں میں ”ای کچہری سسٹم“ کے تحت شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر فیصلے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے حکم پر لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری اداروں تک رسائی کو ممکن بنایا جارہاہے اور اس سلسلہ میں شہریوں کی شکایات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس میں لاک ڈاؤن کے باعث سرکاری اداروں میں شہریوں کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے مرحلہ وار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شکایات اور مسائل حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس میں محکمہ پولیس، واپڈا، سوئی گیس،نادرا، ریلوے، ایل ڈی اے،واسا،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سمیت دیگر سرکاری اداروں میں ”ای کچہری سسٹم“ کے تحت محکموں کے آفیشل سکائیپ اکاؤنٹ پر شہر یو ں کے مسائل اور شکایات حل کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پورٹرل سیل اور پولیس ایمرجنسی 15، ریسکیو1122سمیت واپڈا، سوئی گیس اور ریلوے کے شکایات سیل اور ایمرجنسی سنٹروں پر موصول ہونیوالی شکایات اور کالز کا بھی محکموں کے سربراہان اور اعلیٰ افسران ای کچہری پلان کا حصہ بنا کر خود جائزہ لے کر 20گھنٹے کے اندر اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے اور اس کی وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کورونا وائرس ختم ہونے پر محکموں میں کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ”ای کچہری سسٹم“ اور آن لائن سسٹم کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ کا نظام انتہائی سخت بنایا گیا ہے جس میں وزیر اعظم کے حکم پر خفیہ اداروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جوانہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرینگے۔

ای کچہری سسٹم

مزید :

صفحہ اول -