کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکہ میں قتل

کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والا چینی پروفیسر امریکہ میں قتل

  

نیو یارک(مانٹیرنگ ڈیسک)امریکہ کی پٹس برگ یونیورسٹی میں کرونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ایک چینی پروفیسر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مقتول پروفیسر کرونا وائرس کے حوالے سے تحقیق میں انتہائی اہم نتائج کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر بنگ لو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے گئے اور ان سر اور گلے میں گولیوں کے نشانات پائے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر لو کے گھر کے قریب ایک کار میں ایک اور شخص مردہ حالت میں ملا ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پروفیسر لو کو ان کے گھر میں قتل کرنے کے بعد اپنی کار میں خودکشی کرلی۔پولیس کا ماننا ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے سے کو جانتے تھے مگر اس بات کے شواہد موجود نہیں ہے کہ پروفیسرلو کو چینی شہری ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔پٹس برگ یونیورسٹی نے اپنے بیان میں میں پروفیسر لو کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پروفیسر لوئی کے یونیورسٹی میں موجود ساتھیوں کا کہنا ہے کہ پروفیسر لو کرونا وائرس سارس کوو2 کے حوالے سے انتہائی اہم تحقیق کر رہے تھے اور وہ اس بارے میں بہت ہی اہم نتائج کے قریب پہنچ چکے تھے۔

پروفیسر قتل

مزید :

صفحہ اول -