15رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: فیاض چوہان

        15رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: فیاض چوہان

  

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا توسیع کا فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائیگا، پنجاب میں اب تک کرونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،جن میں سے 5030ٹیسٹ 5 مئی کو کیے گئے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے حکومت کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات سمجھنے اور اقدامات سے متعلق بہتر فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ سردار عثمان بزدار تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا اور کچھ چینلز پر لاک ڈاؤن کے حوالے سے غیر مصدقہ بیانات کی تردید کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پارکس کھولنے اور 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ حکومت تعلیمی ادارے کھو لنے کا فیصلہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لیکر کرے گی، عوام سے درخواست ہے سوشل میڈیا اور کچھ چینلز پر چلنے والی خبروں پر کان نہ دھریں۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -