صارفین کو معلومات اور اطلاعات تک رسائی کیلئے ویب سائٹ کا اجرا

  صارفین کو معلومات اور اطلاعات تک رسائی کیلئے ویب سائٹ کا اجرا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی فراہم کرنے کیلئے ویب سائٹ کا اجرا کر دیا۔ سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے رابطوں کو نئی جہت دی ہے۔جدید خطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ @MoIB_Official سے ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی میسر آئے گی۔ وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ویب سائٹ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرانے کا مثبت ذریعہ ہوگی۔

ویب سائٹ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ امید ہے لاک ڈاؤن میں نرمی پرسب کااتفاق رائے ہوجائیگا، چھوٹے دکانداروں کے بہت برے حالات ہیں مارکیٹوں میں عوام نے ایس اوپیزپرعمل نہ کیا توبڑانقصان ہوسکتاہے بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہمارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے سندھ حکومت کاموقف مختلف ہے امید ہے لاک ڈاؤن میں نرمی پرسب کااتفاق رائے ہوجائیگا۔ عوام ایس اوپیزپرعمل نہیں کریں گے توبڑانقصان ہوسکتاہے حفاظتی تدابیرپرعمل کرکے کوروناپرقابوپایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کے بہت برے حالات ہیں مارکیٹوں میں حفاظتی تدابیرکویقینی بناناہوگا۔ایس او پیز پر عمل مہ کرنے والوں کے کروبار سیل کر دئے جائیں گے اس لئے تمام دوکاندار احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -