50ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا امکان

      50ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا امکان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 50ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا امکان ہے۔ میڈ یا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر آئندہ بجٹ میں 50 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے کی خریداری پر صارف کے شناختی کارڈ کی نقل لینے کی تجویز دے سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر اس وقت بجٹ تجاویز کا انتخاب کررہا ہے۔ان میں صارف کے شناختی کارڈ کی نقل کیلئے خریداری کی حد 50 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

شرط نرمی امکان

مزید :

صفحہ اول -